ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / فرقہ واریت، بنیاد پرستی اور قدامت پسند طاقتوں کو شکست دینے دینے کیلئے ووٹ دیں:اے آئی ایم ایف

فرقہ واریت، بنیاد پرستی اور قدامت پسند طاقتوں کو شکست دینے دینے کیلئے ووٹ دیں:اے آئی ایم ایف

Sat, 11 Feb 2017 10:38:20  SO Admin   S.O. News Service

ایس ایم آصف نے تمام مذہبی اور لسانی اقلیتوں سے جمہوریت کے وسیع ترمفادمیں پولنگ کی اپیل کی

نئی دہلی10فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)اترپردیش کے اسمبلی انتخابات کے پسِ منظرمیں آل انڈیامائنارٹیزفرنٹ(اے آئی ایم ایف)نے فرقہ واریت،بنیادپرستی اوررجعت پسندی کے خلاف ووٹنگ کی اپیل کی ہے۔آ ل انڈیامائناریٹیزفرنٹ کے قومی صدر ایس ایم آصف نے پارٹی لائن سے اوپر اٹھ کر ایک عام اتفاق رائے کے امیدوار کا فیصلہ کرکے تمام مذہبی اور لسانی اقلیتوں سے اپیل کی ہے کہ ہر حلقے میں ایسے امیدواروں کوووٹ دیں جوفرقہ واریت،بنیاد پرست اور رجعت پسند طاقتوں کو شکست دے سکتاے اوراس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر ایک ووٹ ملک اور جمہوریت کے وسیع تر مفاد میں جائے۔ایس ایم آصف نے کہاہے کہ مظلوم اوربے سہارالوگ ،انتخاب کی اس جنگ میں متحد رہیں اور تقسیم کی سیاست اور انتشار کے خلاف ایک ترقی پسند اور سیکولر امیدوار کے حق میں تبادلہ خیال کے بعداتفاقِ رائے قائم کریں جوپہلے ہی تمام طبقات میں ایک مرکزی حیثیت رکھتاہو۔ایک کثیر لسانی اپیل میں جناب ایس ایم آصف آگاہ کیاکہ کہ فرقہ پرست عناصر کو شکست کی صورت میں جواب دیں جوملک میں سے تفریق ، انتشاراورعدم رواداری کے ماحول کوپیداکرتے ہیں اوران امیدواروں کوکامیاب بنائیں جوملک کے اتحادویکجہتی اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھ سکتے ہوں۔انہوں نے کہا کہ عوام ایسی حکمت عملی اختیارکرے کہ ایسے امیدوارجو فرقہ پرست،بنیادپرست اور پھوٹ ڈالنے کی ذہنیت سے دو چارہیں وہ الیکشن میں کامیاب نہ ہوپائیں۔


Share: